Sunday, 22 September 2024


ایم ایڈ کے نتائج کا اعلان

 

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ)اورایم ایڈ فرسٹ، سیکنڈ ایئر (ایوننگ پروگرام) سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے۔
نتائج کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ ) کے امتحانات میں گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کی انیلا بنت اصغر علی سیٹ نمبر92040 نے 1017 نمبر کے ساتھ پہلی ،فاطمیہ کالج کی موناالشمیم بنت شمیم عزیزی سیٹ نمبر92211 نے978 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ مادرِ ملت کالج آف ایجوکیشن کی مصباح کاظمی بنت عامر حسین شاہ سیٹ نمبر92190نے 961نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں 257طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو اے ون گریڈ، 190 طلبہ کو اے گریڈ ،57 طلبہ کو بی گریڈ جبکہ ایک طالبعلم کو سی گریڈ میں کامیاب قراردیاگیا ۔ایم ایڈ سیکنڈ ایئر (ایوننگ پروگرام) کے امتحانات میں 63طلبہ شریک ہوئے،04 طلبہ کو اے ون گریڈ،41طلبہ کو اے گریڈجبکہ18طلبہ کوبی گریڈمیں کامیاب قرار دیاگیا۔ کامیاب طلبہ کاتناسب 100 فیصدرہا۔
 

 

Share this article

Leave a comment