Friday, 20 September 2024


17 رمضان المبارک، یوم غزوہ بدر

ایمزٹی وی(فیصل آباد)یوم غزوہ بد ر آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
یوم غزوہ بد ر آج (17 رمضان المبارک) عقیدت و احترام سے منایاجائے گا۔ اس موقع پر مختلف تنظیموں کی جانب سے خصوصی سیمینارز ، کانفرنسز و دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا۔ علمائے کرام تاریخ اسلام کے حق وباطل کے پہلے معرکہ پر روشنی ڈالیں گے۔
یاد رہے کہ حضور اکرم ؐ نے 12 رمضان المبارک 3 ہجری کو 60 مہاجر اور باقی انصار پر مشتمل 313 جانثاروں کی قلیل جمعیت کے ہمراہ مدینہ منورہ سے روانگی شروع کی اور مدینہ سے 3 میل دور جا کر اپنے لشکر کا جائزہ لیا۔ آپ ؐ ایک ہفتہ کے متواتر سفر کے بعد 17 رمضان المبارک کو میدان بدر پہنچے جہاں تاریخ عالم کی انوکھی جنگ لڑی گئی۔

 

Share this article

Leave a comment