Friday, 20 September 2024


نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن)میں مقابلہ ہوگا

 

ایمزٹی وی(پنجاب) نگراں وزیراعلی پنجاب کے تقرر کے لیے چھ رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ کمیٹی میں تین ارکان سابقہ حکومت اور تین تحریک انصاف سے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے رانا ثنا اللہ ، خواجہ عمران نذیر اور محمد احمد جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے میاں محمود الرشید ، سبطین خان اور شعیب صدیقی شامل ہیں۔ کمیٹی تین دن میں مشاورت کے بعد نگراں وزیر اعلی پنجاب کا تقرر کرے گی۔
مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعلی کے لیے سابق نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ اور جسٹس ریٹائرڈ سائر علی جبکہ تحریک انصاف نے ایاز امیر اور حسن عسکری کے نام دیے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment