Friday, 20 September 2024


پاکستانی نوجوانوں کو ملکہ الزبتھ کا خصوصی ایوارڈ

 

ایمزٹی وی(لندن)پاکستان کے تین باصلاحیت نوجوانوں نے ملکہ برطانیہ کا اعلیٰ اعزاز ’کوئنزینگ لیڈرز ایوارڈ‘ حاصل کرلیا۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں منعقدہ پروقار تقریب میں کمیونٹی کے لیے خدمات فراہم کرنے پر ہارون یاسین،حسن مجتبیٰ زیدی اور ماہ نور سید کو ملکہ الزبتھ  نے خصوصی ایوارڈ سے نوازا۔

1217832 pakistaniyoungleader 1530106137 344 640x480

یہ ایوارڈ ایشیا، افریقا،یورپ، کیریبین اور امریکا بھر کے نوجوان لیڈرز کو  ان کی مختلف شعبہ جات اور سماجی حلقوں میں خدمات پر دیا جاتا ہے۔ 

پاکستانی نوجوانوں کو معاشرے میں مثبت سرگرمیوں خصوصاً بچوں اور ضرورت مندوں کے لیے جدوجہد کرنے کے اعتراف میں ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ۔

 

Share this article

Leave a comment