Saturday, 21 September 2024


وینزویلا کے صدر ڈرون حملے میں بچ گئے

 

ایمزٹی وی(کراکس)وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو پر نیشنل گارڈز کی تقریب میں ڈرون کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا گیا جو ناکام ہو گیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں صدر نکولس میڈورو پر نیشنل گارڈز کی تقریب سے خطاب کے دوران بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں صدر میڈورو حملے میں محفوظ رہے جب کہ نیشنل گارڈز کے 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔

وزیر اطلاعات وینزویلا کے مطابق ڈرون کے ذریعے دھماکہ اس وقت کیا گیا ہے جب صدر میڈورو نیشنل گارڈز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب کے قریب دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرون گرائے گئے۔ 

بعدازاں صدر نکولس میڈورو نے قوم سے خطاب میں کہا کہ خدا، وینزویلا کی عوام اور فوج میری حفاظت کرے، مجھ پر قاتلانہ حملہ دائیں بازو کی قوتوں کی سازش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں سازش کے تانے بانے کولمبیا سے ملے ہیں تاہم حملے کی سازش میں ملوث کچھ افراد بھی پکڑے گئے ہیں۔ صدر میڈورو نے کہا کہ حکومت کے خلاف پرتشدد کارروائیاں مسلسل ناکام ہوں گی۔

 

Share this article

Leave a comment