Saturday, 21 September 2024


سعودی عرب سے پہلی حج پرواز329 حجاج کو لے کر لاہور پہنچ گئی

 

ایمز ٹی وی (لاہور) فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 329 حجاج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی۔
سعودی عرب سے پہلی حج پرواز329 حجاج کو لے کر لاہور پہنچ گئی، پرواز کی آمد پر پی آئی اے اعلیٰ حکام نے حجاج کا استقبال کیا۔
پی آئی اے کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے حجاج کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انہیں مبارکباد بھی دی گئی۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جدہ اور مدینہ سے خصوصی اور شیڈول پروازیں چلائی جا رہی ہیں جن کے ذریعے 68 ہزار سے زائد حجاج کو وطن واپس لایا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حجاج کو اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد پہنچایا جائے گا۔
دوسری جانب نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 417 سے 220 حجاج کو لے کر لاہور پہنچی۔
ترجمان پی آئی آے کے مطابق حجاج کی واپسی کے لیے فلائٹ آپریشن 25 ستمبرتک جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 325 حجاج کرام کو لے کر پہلی حج پرواز پی کے 3002 اسلام آباد بروقت پہنچ گئی تھی۔

 

Share this article

Leave a comment