Saturday, 21 September 2024


18 قیراط سونے کی لگژری کار لیمبورگینی پاکستان نے درآمد کر لی

 

ایمز ٹی وی(تجارت) لیمبورگینی ایونٹیڈر (ایس کے ایم کے ایڈیشن) لگژری گاڑی 3 روز قبل برطانیہ سے دبئی درآمد کی گئی تھی جو اب اسلام آباد پہنچی ہے۔ یہ گاڑی 18 قیراط سونے سے بنائی گئی ہے جس کی قیمت 18 کروڑ روپے ہے۔ گاڑی کے مالک کا تعلق اسلام آباد سے ہے جنھوں نے اس کی درآمد کے لیے حکومت پاکستان کو 10 کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکسز ادا کیے۔
کسٹمز حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ چمچماتی نئی لگژری گاڑی کو پاکستان لانے کے لیے کسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی اور 2 فیصد دیگر ٹیکس کی ادائیگی کی گئی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment