Friday, 20 September 2024


جلال الدین حقانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

 

.ایمز ٹی وی(افغانستان ) افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور اتحادی افواج کے خلاف لڑنے والے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی چل بسے۔
افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں جلال الدیق حقانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔
طالبان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کو افغانستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
حقانی نیٹ ورک افغانستان کے شمال مشرقی صوبوں ننگرہار، کنٹر، زاہل، قندھار اور ہلمند میں مضبوط گروپ کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔
جلال الدین حقانی نے 11 ستمبر2001 کے حملے کے بعد نیٹ ورک کی کمان اپنے بیٹے کے ہاتھوں میں سونپ دی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کے انتقال کی خبریں آتی رہیں ہیں اور ان کی تردید کی جاتی رہی ہے۔ 2015 میں بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ جلال الدین حقانی ایک سال قبل انتقال کرگئے تھے۔
.
.
 

 

Share this article

Leave a comment