Friday, 20 September 2024


بھارت سے میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے پوری تیاری کے ساتھ میدان جائیں گے،سرفراز احمد

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ میں اسپنرز کا کردار بہت اہم ہے، بھارت سے میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے پوری تیاری کے ساتھ میدان جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ڈیم سے متعلق اعلان کے بعد سب لوگ اس میں عطیہ دے رہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم نے بھی بھاشا ڈیم کے لئے 32 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں، ڈیم بننے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا اور آئندہ نسلیں فائدہ اٹھائیں گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ کے لئے تیاری اچھی ہے، بہتر کھیل پیش کریں گے، بھارت سے میچ ہمیشہ اہم ہوتا ہے، کوشش ہوگی پوری تیاری سے جائیں۔
سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اپنی بیٹنگ کی کار کردگی کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، قوم آنے والی سریزمیں بیٹنگ میں مزید بہتری دیکھیں گے، میرے فٹنس ٹیسٹ کا رزلٹ اس دفعہ بہت اچھا آیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا ہے کہ بڑی سیریز میں ہمیشہ 2 وکٹ کیپرز جاتے ہیں، ابھی میں نے کھیلنا شروع کیا ہے، ریسٹ کرنے کی ضرورت نہیں سمجھتا۔
کپتان قومی ٹیم کا نے کہا کہ ایشیا کپ میں اسپنرز کا کردار بہت اہم ہوگا، ایشیا کپ میں اسپنرز کا کردار بہت اہم ہوگا، کوشش کریں گے ہر میچ میں 300 سے زائد اسکور کریں، ہماری بولنگ اتنے اسکور کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں شامل تمام ٹیمیں اچھی ہیں، کسی کو آسان نہیں سمجھ رہے، ابھی ٹیم کو دوسرے وکٹ کیپر کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے کہ کرکٹ کی دنیا کے مشہور امپائر علیم ڈار نے ڈٰیم فنڈز میں 10 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اور بیرون ملک پاکستانی ڈٰیم فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں، چیف جسٹس اور وزیر اعظم نے ڈیم فنڈز قائم کرکے احسن قدم اُٹھایا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment