Friday, 20 September 2024


بی ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان

 

کراچی: جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نتائج کے مطابق ڈیفنس اتھارٹی کالج فارویمن کی ایمن منیر سیٹ نمبر392437 نے 1315 نمبر ز کے ساتھ پہلی ،بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فارویمن کی سوہا اعجازسیٹ نمبر 392981نے 1286 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ ڈیفنس اتھارٹی کالج فارویمن کی آمنہ سلام سیٹ نمبر392438نے 1282نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں 3275طلبہ شریک ہوئے، 409طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 461طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 26.60 فیصدرہا۔

 

Share this article

Leave a comment