Friday, 20 September 2024


ایم بی بی ایس کے سالانہ نتائج کا اعلان

کراچی: جامعہ کراچی کے مطابق ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کی طالبہ زُمیر ا صالح بنت محمد خالد سیٹ نمبر182420 نے 957 نمبرز کے ساتھ پہلی،لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کی سُندس کامران بنت محمد کامران سیٹ نمبر182415 اور سرسید کالج آف میڈیکل سائنس ٹرسٹ (فارگرلز)کی ثمرلال شاہد بنت شاہد حفیظ سیٹ نمبر182636 نے مشترکہ طور پر952 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ،جبکہ جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی سمیہ فاطمہ بنت ذوالقرنین سیٹ نمبر182076 نے 948 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

Share this article

Leave a comment