Friday, 20 September 2024


معیشت کا بنیادی ڈھانچہ ٹھیک کریں گے، اسد عمر

 

کراچی ۔ وزیرخزانہ اسد عمرنے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیااور چیئر مین ایم ڈی اور بورڈآف ڈائریکٹرز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسد عمر نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ٹرانسپرنسی لائیں گے اسٹاک مارکیٹ میں بہترین گروتھ ہے بہترین نتائج کے لیے محنت جاری رکھیں گے اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاروبار میں اتار چھڑھاﺅ آتے رہتے ہیں پریشان نہیں ہونا چاہیےمعیشت کا بنیادی ڈھانچہ ٹھیک کریں گے تو روپے کی قدر مستحکم ہوگی پاکستان کے لئے بیل آﺅ ٹ پیکیج ناگزیر ہے اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان پہلے بھی 18 با ر آئی ایم ایف کے پروگرام میں جاچکا ہے

 

Share this article

Leave a comment