Saturday, 21 September 2024


واٹس ایپ میں اسٹیکرز جلد متعارف کرائے جائیں گے

 

نیویارک: سماجی رابطے کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو اب  ”ایموجیز“ کے بعد ”اسٹیکرز“ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق کمپنی نے بتایا کیاا آنے والے ہفتوں میں اینڈرائڈاور آئی او ایس صرفین کو واٹس ایپ میں اسٹیکرز کا فیچر بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس فیچر کو فل وقت واٹس ایپ ڈیزائنرز اور چند فنکار آزمائشی طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔ واٹس ایپ اسٹیکرز کا آغاز جب صارفین کے لیے کردیا جائے گا

اس کے بعد صارفین گوگل پلے اسٹور یا کسی اور ایپ سٹور سے اسٹیکرز انسٹال کر سکیں گے۔یہ فیچر انسٹال ہونے کے بعد خودکار طریقے سے ایپ کا حصہ بن جائیں گا۔ مذید تفصیلات کے مطابق صارفین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹسپ ایپ میں الگ آپشن فراہم کیا جائے گا جس پر کلک کرکے وہ چیٹ میں سٹیکر شامل کر سکے گے۔

اس کے علاوہ سارفین کا پسندیدہ سٹیکر یعنی جو بار بار استعمال کیا جائے گا وہ فیورٹس میں شامل ہوجائے گا جس طرح ”ایموجیز“ میں فیورٹس کا کالم الگ سے ہوتا ہے۔اس فیچر جو فعاک ہونے میں کچھ وقت درکار ہے جس کے بعد آغاز میں 12سٹیکرز کا پیک متعارف کیا جائے گا جن میں کپی،سالٹی،کومو اور دیگر شامل ہیں۔

 

 

Share this article

Leave a comment