Saturday, 21 September 2024


بھارتی مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

 

لاہور: کرتارپور بارڈر کھولنے کے افتتاح کے موقع پر پنجاب حکومت نے بھارت سے آئے مہمانوں کی بھرپور مہمان نوازی کے لئے تیاری شروع کر دی۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھارتی مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ 27 نومبرکو عشائیہ کی تقریب ہوگی، پنجاب کابینہ کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔ بھارتی مہمانوں سے گور نرپنجاب چودھری سرور بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عشایئہ میں 20 سے 25 بھارتی مہمان شریک ہوں گے۔ حکومت پنجاب کو مہمانوں کی مکمل لسٹ سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے مہمانوں کی لاہور آمد پر استقبال کیا جائے گا۔ 28 نومبر کو بھارتی مہمان لاہور سے کرتارپور بارڈ ر پہنچیں گے۔

 

Share this article

Leave a comment