Friday, 20 September 2024


دورہ جنوبی افریقا کے خلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے۔

 

 

قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقا کے دوران ایک تین روزہ پریکٹس میچ سمیت 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ 26 دسمبر کو جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ جس کی وجہ سے پہلے مرحلے میں ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہوگا، منتخب کرکٹرز کی روانگی 13 دسمبر کو طے ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ختم ہونے پر چند دن کھلاڑی آرام کریں گے ذرائع کے مطا بق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے والے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد حفیظ، سعد علی، میر حمزہ اور بلال آصف باہر ہوجائیں گے۔ 16 رکنی ٹیم میں فخرزمان، اظہر علی، شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم،اسد شفیق، حارث سہیل، سرفراز احمد، یاسر شاہ، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، محمد عباس، فہیم اشرف ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔

 

 

Share this article

Leave a comment