Friday, 20 September 2024


کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش

کراچی : کراچی سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے، مزید بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج شمال مشرق اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے،
گزشتہ رات لانڈھی میں سب سے زیادہ بارش 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ صدر میں 1.5، فیصل بیس 2 اور مسرور بیس پر ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ 

Share this article

Leave a comment