Friday, 20 September 2024


جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سنچورین: 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
قومی ٹیم میں فخرزمان، امام الحق، شام مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، حسن علی، یاسر شاہ، محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
اسپورٹس پارک سنچورین کی وکٹ کو فاسٹ بولرز کے لیے بہت موزوں سمجھا جاتا ہے، روایت ہے کہ اس پر گیند میں بہت اچھال،تیز رفتار اور سوئنگ بھی بہت دیکھنے کو ملتا ہے، آخری اننگز میں بلے بازوں کے لیے کھیلنا بہت مشکل رہا ہے۔
واضح رہے کہ اسی گراؤنڈ پر 8 سال پہلے گریم اسمتھ اینڈ کمپنی نے پاکستانی ٹیم کو ایک اننگز اور اٹھارہ رنز سے شکست دی تھی۔

Share this article

Leave a comment