Sunday, 10 November 2024


سونا پھر مہینگا ہوگیا

 

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1294 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کوفی تولہ اور فی10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور172روپے کااضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر67400روپے اور فی10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر57785روپے ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے880 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت754روپے45پیسے پرمستحکم رہی۔

 

Share this article

Leave a comment