Friday, 20 September 2024


پی سی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان آج چارج سنبھالیں گے

 

پی سی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے لاہورمیں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پاکستان کرکٹ بورڈ میں پہلی بار یہ عہدہ متعارف کرایاگیاہے،وسیم خان اس سے پہلے لیسٹرشائر کاونٹی میں چیف ایگزیکٹوآفیسر کی ذمہ داریاں نبھارہے تھے۔
پی سی بی ہیڈکوارٹر میں انکی ملاقات سب سے پہلے بورڈ سربراہ احسان مانی سے کرائی گئی، اس کے بعد دوسرے اسٹاف سے تعارف ہوا۔
جمعرات کو گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اراکین کے ساتھ تعارف اور ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کے بارے میں بات چیت ہوگی، مختلف معاملات کا جائزہ لینے کے بعد 9 فروری کو وسیم خان کی پریس کانفرنس شیڈول کیے جانے کا امکان ہے جس میں وہ میڈیا کے سوالات کے جوابات دیں گے۔
یاد رہے کہ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کا خواہاں ہے، اس مقصد کے لئے انگلش کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے لیسٹر شائر کاو¿نٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو موزوں ترین شخصیت خیال کیا جارہا ہے، گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ڈومیسٹک اسٹرکچر کے حوالے سے کرکٹ کمیٹی کی طرف سے تیار کی جانے والی سفارشات پر غور کیا جائے گا، محسن خان کی سربراہی میں کام کرنے والی کرکٹ کمیٹی اپنی رپورٹ مرتب کر چکی ہے۔

 

Share this article

Leave a comment