Friday, 20 September 2024


ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف اپنے عہدے سے مستعفی

تہران: ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے استعفے کا اعلان کیا جبکہ وجہ تا حال معلوم نہ ہوسکی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جواد ظریف نے اپنی خدمات جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس کی تصدیق وزارت خارجہ کے ترجمان نے کی۔
انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام میں اپنے پیغام میں کہا کہ ’بطور وزیرخارجہ میں نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے دوران جو بھی کمی کوتاہی کی اس پر معذرت خواہ ہوں۔ انھوں نے ایرانی عوام اور حکام کا بھی شکریہ ادا ‘
یاد رہے کہ ایران اور امریکا سمیت یورپی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے میں جواد ظریف نے اہم کردار ادا کیا تھا امریکا سے انخلا کے بعد جواد ظریف دباؤ کا شکار تھے۔
جواد ظریف کو 2013 میں ایرانی صدر حسن روحانی کی حکومت کے قیام کے بعد وزیر خارجہ کے منصب پر فائز کیا گیا تھا جنھوں نے ایران کی جانب سے اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

 

Share this article

Leave a comment