Saturday, 21 September 2024


جامعہ کراچی میں خستہ حال پانی کی لائنوں کی مرمت شروع

 

کراچی: وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل کی درخواست پر جامعہ میں پانی کی لائنوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ میں موجود واٹر بورڈ کی مین سپلائی لائن جس سے کراچی کی ایک بڑی آبادی کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے اور عرصہ دراز سے ان لائنوں کی مرمت نہیں کی گئی تھی جس کہ باعث مختلف جگہ پانی کا رساؤجاری تھا۔
وائس چانسلر جامعہ کراچی نے مزکورہ مسلئے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی جس کے نتیجہ میں لائنوں کی مرمت شروع کر دی گئی ہے ۔
پروفیسرڈاکٹر محمد اجمل نے ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسد اللہ خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامع کراچی کی درخواست پر کام شروع کرایا اور امید ہے کہ تعاون کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

 

Share this article

Leave a comment