Friday, 20 September 2024


پاکستان سمیت دنیابھرکےمختلف ممالک میں فیس بک،انسٹا گرام اورواٹس ایپ کی سروس متاثر

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں اور یورپ، امریکا سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو سروسز کے استعمال میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر صارفین کو مواد اپ لوڈ اور ڈاؤن لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم سروسز متاثر ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

Share this article

Leave a comment