Wednesday, 18 September 2024


حکومت ِگلگت بلتستان نے لینڈ ٹائٹلنگ کا مسئلہ حل کردیا ہے

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کےزیر صدارت صوبےمیں جاری ای ٹی آئی پروگرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر ای ٹی آئی پروگرام کو 2028 تک وسعت اور ای ٹی آئی کے تحت مختلف منصوبوں میں 27 ارب روپے کے استعمال کی حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو سفارش کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ زرعی شعبے کو فروغ دینے اور گلگت بلتستان کو زراعت میں خودکفیل بنانے کے حوالے سے ای ٹی آئی کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ حکومت ِگلگت بلتستان نے لینڈ ٹائٹلنگ کا مسئلہ حل کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر لیوکووزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ڈبلیو ایچ او کا ہمیشہ سے تعاون رہا ہے۔ ہم اس بات کو خوش آئند سمجھتے ہیں کہ آپ کا تعلق ہمارے دوست ملک چین سے ہے جس سے پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے ڈبلیو ایچ او کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں دیگر صوبوں کی طرز پر ڈبلیو ایچ او کا ریجنل آفس قائم کرنے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت گلگت بلتستان ہر ممکن تعاون کرے گی۔ صوبے کے ہسپتالوں کے آٹومیشن ، بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کی سولرئزیشن اور گلگت بلتستان کے دور افتادہ اور مشکل علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید موبائل ہسپتال اور ایمبولنس کی ضرورت ہے جس کیلئے ڈبلیو ایچ او کا خصوصی تعاون درکار ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں نرسنگ سٹاف کی تربیت کے حوالے سے بھی ڈبلیو ایچ او کی مدد درکار ہے۔

Share this article

Leave a comment