Monday, 14 October 2024


Gitex Global 2024 : پاکستان سے10اسٹارٹ اپس اورانکوبیٹرزکی شرکت

کراچی: دبئی میں ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ کے بڑے عالمی ایونٹ میں سے ایک Gitex Global 2024 کا آغاز آج سے ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ اس اہم ٹیکنالوجی ایونٹ میں پاکستان انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ ایکوسسٹم کے امکانات کو بھرپور طریقے سے دنیا کے سامنے پیش کررہا ہے۔

جیٹیکس گلوبل کے ساتھ نارتھ اسٹار اسٹارٹ اپ شو بھی جاری ہے جس میں پاکستان سے 10 اسٹارٹ اپس اور انکوبیٹرز شرکت کررہے ہیں۔ پاکستانی اسٹارٹ اپس کو مڈل ایسٹ، سعودی عرب اور دیگر ملکوں سے بھرپور رسپانس حاصل ہورہا ہے۔

مجموعی طو رپر اس ٹیک ایونٹ میں 80 پاکستانی کمپنیاں اور اسٹارٹ اپس شرکت کررہے ہیں۔ پاکستانی کمپنیوں کو امید ہے کہ جیٹیکس گلوبل میں پاکستان کی بھرپور شرکت مڈل ایسٹ اور MENA ریجن میں پاکستان کے لیے آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھانے کے ساتھ ساتھ اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری لانے اور خطے کی بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک عمل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریگی۔

وفاقی وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونی کیش کے ادارے اگنائٹ کے تحت ایکسپینڈ نارتھ اسٹار جائیٹکس 2024 میں 10 پاکستانی اسٹارٹ اپس شرکت کررہے ہیں۔ ان اسٹارٹ اپس کا تعلق ہیلتھ کیئر، ایرواسپیس، انرجی، گیمنگ، ٹریول ٹیکنالوجی اور اسمارٹ سٹیز سے ہے۔ پاکستانی اسٹارٹ اپس اپنے جدید سلوشنز دنیا کے سرمایہ کاروں، ممکنہ پارٹنرز اور ٹیکنالوجی کے مداحوں کے سامنے پیش کریں گے۔

اگنائٹ کے سی ای او عدیل اعجاز شاہ نے جیٹیکس گلوبل میں شرکت کو پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اور اسٹارٹ اپس کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسٹارٹ اپس جدت اور انٹرپرنیوریل جوش و جذبے سے لیس ہیں۔ اس سے پاکستانی اسٹارٹ اپس میں عالمی سرمایہ کاری لانے اور شراکت داری کے ذریعے ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد ملیگی۔

Share this article

Leave a comment