Wednesday, 15 January 2025


محکمہ آرکائیو نے ای لائبریری کا منصوبہ تیار کر لیا

محکمہ آرکائیو نے ای لائبریری کا منصوبہ تیار کر لیا ۔

سیکرٹری آرکائیو محمد خان رانجھا نے اسکیم کی منظوری دیدی۔ منصوبے پر 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

عام قارئین،سکالرز اور طلبا کو ای لائبریری پر کتابیں فراہم کی جائیں گی ۔یہ منصوبہ پی آئی ٹی بی سے مل کر تیار کیا گیا ۔

لاکھوں کی تعداد کی ڈیجیٹل اور آڈیو کتابیں ملیں گی ۔ محکمہ آرکائیو یہ اسکیم پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کرے گا۔

Share this article

Leave a comment