Monday, 11 November 2024


بلیک لسٹ مکمل طور پر ختم کر دی گئی

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت نادرا کے ایک سو اڑتیس ملازمین کو فارغ کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے مزید بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیئے ایس ایم ایس سروس شروع کی جائے گی۔حکومت کی جانب سے ای سی ایل کے حوالے سے واضح پالیسی کا اجرا کیا جارہا ہے۔بلیک لسٹ اور ای سی ایل سے پیسنٹھ ہزار افراد کا نام نکالا جارہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اب کسی کا نام ای سی ایل میں بلا جواز نہیں ڈالا جائے گا۔صرف جعلی شناختی کارڈ اور یا پاسپورٹ کے حامل غیر ملکیوں کے نام بلیک لسٹ میں شامل رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کی مدد سے میگا سینٹرز بھی کھولے جارہے ہیں ۔ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ ایک ہی جگہ سے جاری کیئے جائیں گے جبکہ آئندہ ماہ پاسپورٹ کی گھر تک فراہمی کا آغاز اسلام آباد سے کر رہے ہیں۔

Share this article

Leave a comment