ایمز ٹی وی (تعلیم ) ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم کالجز اور ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اکرم خواجہ نے کہا ہے کہ وہ سپلا کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔ سپلا والے جھوٹ بولتے ہیں اور غلط کام کرتے ہیں۔ انہوں نے خواتین کے ایک کالج میں پیر کو غیر قانونی طور پر اجلاس منعقد کیا جس پر انہیں تنبیہ کی ہے کہ آئندہ ایسا کیا تو معاملہ رینجرز کے حوالے کر دیں گے۔ اردو لیکچرارز کی پوسٹنگ کا کام دو روز قبل شروع کر دیا گیا ہے۔ کالج کے دو سیکشنز کے ایس اوز موجود ہیں جب کہ ایک ڈپٹی سیکریٹری کا حال میں بلوچستان تبادلہ ہوگیا ہے اور سیکریٹری تعلیم سے میں نے فوری نیا ڈپٹی سیکریٹری کا کہہ دیا ہے۔ اکرم خواجہ نے کہا کہ کالج کے شعبے کا کوئی اسپیشل سیکریٹری نہیں ہوتا اور میرے پاس ایڈیشنل سیکریٹری کالجز کا اضافی چارج ہے۔ رات کے 8 بج رہے ہیں اور میں ابھی تک دفتر میں کام کر رہا ہوں۔ ڈی ایم جی گروپ کا افسر ہوں سارا کام میرٹ پر کرتا ہوں اور سب کو پتہ ہے کہ میرے شعبہ میں رشوت کے بغیر کام ہوتا ہے۔