ایمز ٹی وی (تعلیم)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام نواں اسلامی تربیتی ورکشاپ برائے صحافی / میڈیا پرسنز منعقد کی گئی۔ ورکشاپ میں سندھ اور بلوچستان سے 56 صحافی اور میڈیاپرسنز شریک ہوئے۔افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا پرسن کی یہ خوبی ہونی چاہیے کہ وہ مختلف شعبہ ہائے زندگی کے حوالے سے معلومات پر دسترس رکھے اور معاشرے میں شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔اس موقع پر ریڈیو پاکستان کے ڈپٹی کنٹرولر خلیل احمد چنا نے بھی خطاب کیا۔