ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد لاہور کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ،پنجاب یونیورسٹی میں پولیس کے جوانوں نے دہشتگردی کی کسی کارروائی سے نمٹنے کی ریہرسل کی۔پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والی سیکیورٹی ریہرسل میں پولیس ، ایلیٹ فورس اور دیگر یونٹوں کے جوانوں نے حصہ لیا ، چاق و چوبند اہلکاروں نے دہشت گردی کی کسی کارروائی سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا۔
یونیورسٹی آنے والے طلباء اور طالبات کی سخت چیکنگ بھی کی گئی ،ایس پی ڈاکٹر اقبال کاکہنا تھا کہ تعلیمی اداروں،اسپتالوں اور دیگر مقامات کی موثر سیکیورٹی کیلیے ایمرجنسی ریسپانس فورس بنائی جا رہی ہے ،کسی ہنگامی صورت حال پر طلبہ کو باحفاظت نکالنے کا پلان بھی موجود ہے۔