Friday, 15 November 2024


یورپی ممالک اور قدرتی آفات کا سیارہ۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی ممالک نے ایک مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجا ہے۔ جس کا مقصد زلزلوں، سیلابوں اور دیگر قدرتی آفات کی بہتر اور تیز تر نگرانی کرنا ہے۔ یہ سیٹلائٹ ایک نئی قسم کی لیزر کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا حامل ہے جس سے مطلوبہ ڈیٹا تیزی اور بہتری کے ساتھ ریکارڈ کیا جا سکے گا 50 کروڑ یورو کی لاگت سے تیار کیا گیا یہ سیٹلائٹ مطلوبہ ڈیجیٹل تصاویر کو زمین پر فوری طور پر ارسال کرسکتا ہے۔ اس سیٹلائٹ کی مدد سے 1.8 گیگا بائٹ فی سکینڈ کی رفتار سے ڈیٹا وصول کیا جا سکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بڑی بڑی تصاویر کی منتقلی کے لیے کافی وقت درکار ہوتا تھا کیونکہ ان کا تجزیہ کرنے کے لیے پہلے انہیں زمین پر موجود مراکز پر مختلف مراحل سے گزارنا پڑتا تھا لیکن اب یہ تمام مواد پراسیسڈ حالت میں فوری طور پر دستیاب ہو سکے گا

Share this article

Leave a comment