Tuesday, 24 September 2024


ڈونلڈ ٹرمپ کو منہ توڑ جواب مل گیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) نفرت پھیلانے والا امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ خود عوام کی نفرت کا نشانہ بننے لگا ، ریاست اوہائیو میں ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران پھر احتجاج ہوا ہے ، ویسٹ چیسٹر میں ٹرمپ کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرے کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلمان مخالف اور نفرت انگیز بیانات کی پہچان بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں مظاہرین کے نشانے پر ہیں ، اوہائیو کے علاقے ویسٹ چیسٹر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران کچھ افراد نے پھراحتجاج کیا جس سے ریلی میں بد نظمی پیدا ہوئی ۔

Share this article

Leave a comment