ایمز ٹی وی (انٹر ٹیمنٹ)کامیڈی اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا نے تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر اپنی اجارہ داری برقرار رکھی ، اس ہفتے تین کروڑ اسی لاکھ ڈالر کما کر زوٹوپیا پہلی پوزیشن پر ہے ۔
کامیڈی اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا کی کہانی ایسی مجرم لومڑی کی ہے جسے بے گناہ ثابت کرنے کے لیے خرگوش پولیس اہلکار اس کی مدد کرتا ہے ، فلم دنیا بھر میں ساٹھ کروڑ ڈالر کما چکی ہے ۔ اسی ہفتے ریلیز ہونے والی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ڈائیورجنٹ کے سیکوئیل ایلینٹ نے دوکروڑ اکانوے لاکھ ڈالر کما لیے ۔ دس سالہ بیمار بچی کی کہانی پر بنی میریکلز فرام ہیون ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہی ۔