Sunday, 22 September 2024


مصری ایئرلائن کا مسافر طیارہ ہائی جیک

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) نامعلوم افراد نے مصری ایئرلائن کا مسافر طیارہ اغوا کرلیا ہے مصری سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکاری ہوائی کمپنی کا طیارہ عملے سمیت 81 مسافروں کو لے کر اسکنریہ سے دارالحکومت قاہرہ آرہا تھا کہ اس میں ایک شخص نے کپتان کو دھماکا خیز مواد سے بھری بیلٹ کو اڑانے کی دھمکی دے کر اس کا رخ موڑنے کا حکم دے دیا۔ جس کے بعد ہائی جیکر نے طیارہ قبرص کے شہر لارناکا کے ہوائی اڈے پر اتروادیا۔ قبرص کے مقامی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد ہائی جیکر نے عملے اور 4 غیر ملکیوں کے علاوہ تمام مسافروں کو چھوڑ دیا ہے۔ لارناکا ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے فضائی آمدورفت معطل کردی ہے جب کہ طیارے کے ارد گرد بڑی تعداد میں ایمبولینسوں اور آگ بجھانے کی گاڑیاں موجود ہیں۔

Share this article

Leave a comment