Saturday, 21 September 2024


سنجے دت کی سلمان خان کو بڑی آفر

ایمز ٹی وی (انٹرٹنمنٹ) بالی ووڈ اداکار سنجے دت ہدایت کارراج کمار ہیرانی کے ساتھ اپنی زندگی پرمبنی فلم میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم میں اپنے گہرے دوست سلمان خان کی بھی مہمان کے طورپرانٹری کے خواہشمند ہیں جس سے انہیں بہت خوشی ہوگی جب کہ اداکار کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاررنبیر کپوران کا کردار ادا کریں گے۔ سنجے دت کا کہنا تھا کہ راج کماراوروہ مل کران کی زندگی پر مبنی فلم پرکام کررہے ہیں، مجھے فلم کا اسکرپٹ نہیں معلوم لیکن مجھے امید ہے کہ فلم بہت اچھی ہوگی۔ فلم کی کہانی راج کمار ہیرانی اور ابھیجیت جوشی نے لکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم “منا بھائی” تھری پر بھی اس فلم کے مکمل ہونے کے بعد کام شروع کردیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment