ایمزٹی وی (تعلیم)ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے عملی امتحانات کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ ان عملی امتحانات کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بورڈ میں ارسال کی جائے گی تاکہ نتائج کے مرتب کرنے اور ان کی ترسیل کی شفافیت کے اصول کو برقرار رکھا جاسکے ۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ جتنے امیدواروں کا امتحان مقررہ تاریخ پر ہو گا اس کی رپورٹ سربمہر پیکٹ میں روزانہ کی بنیاد پر بورڈ میں ارسال کی جائے گی جس کیلئے بورڈ میں وصولیابی کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے