Saturday, 21 September 2024


اوپن یونیورسٹی کا قیدیوں کےلئےعلم کا تحفہ

ایمزٹی وی (تعلیم)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی راولپنڈی ریجن کے طلباء و طالبات کے درمیان ملی نغموں اور اہم قومی موضوعات پر اردو اور انگریزی زبانوں میں تقاریرکے مقابلوں کی تقریب اکا نعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا کہنا تھا کہ اوپن یونیورسٹی معاشرتی مسائل کے حل کیلئے بھر پور کردار ادا کرے گی ، آج ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ ہم اپنی ذمہ داریاں پوری توجہ اور ایمانداری سے انجام دیں گے۔ اس موقع پر ان کامزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی نے معاشرتی مسائل کے حل اور معاشرتی خدمات کی طرف پیش قدمی شروع کردی ، ہمارا ہدف زیادہ سے زیادہ قیدیوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا ہے تاکہ سزا مکمل ہونے کے بعد وہ پرامن اور عزت کی زندگی گزارسکیں اور معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔

Share this article

Leave a comment