Saturday, 21 September 2024


مہنگائی کرنے والوں کی رال ٹپکنا شروع ہو گئی

 
ایمز ٹی وی (تجارت) رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ جوں جوں قریب آتا جا رہا ہے، ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کرنے والوں کی رال ٹپکنا بھی شروع ہو گئی ہے۔ رمضان کے مہینے میں غریب ہو یا امیر، ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا دستر خوان قسم قسم کی نعمتوں سے سجا ہو لیکن جب اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں ایسا من مانا اضافہ ہو تو دسترخوان بھرنا تو چھوڑیں، ضروری اشیاء کی دستیابی بھی مشکل ہی دکھائی دیتی ہے۔ پشاور میں سبزی، دالیں، پھل، گوشت، مرغی وغیرہ کی قیمتیں ابھی سے آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔ بیسن، کھجور، چینی، شربت وغیرہ کی ذخیرہ اندوزی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ نائب ناظم پشاور قاسم علی شاہ کا کہنا ہے کہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے اور مافیا پر کڑی نظر رکھنے کے لئے یونین کونسلوں کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ ادھر پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی پرائس ریویو کمیٹیوں کے ارکان کا بھی کچھ پتہ نہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاور سمیت مجسٹریٹ صاحبان بھی کام کرنے کی بجائے سرکاری خزانے پر بوجھ بنے بیٹھے ہیں۔ -

Share this article

Leave a comment