Sunday, 22 September 2024


ایک انگلی سے چلنے والا کی بورڈماﺅس تیار

ایمزٹی وی (ٹیکنالوجی) امریکی کمپنی ایسی ڈیجیٹل ایلفابٹ نیڈیئم سینس ڈیوائس تیار کررہی ہے جو دکھنے میں ایک ماؤس کے برابر ہے لیکن اسے صرف ایک انگلی کے ذریعے نہ صرف ماؤس کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ مکمل ٹائپنگ بھی کی جا سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیٹری سے چلنے والی یہ ڈیوائس اسمارٹ فون، ٹیبلٹ، اسمارٹ واچ اور کمپیوٹرز کے ساتھ باآسانی استعمال کی جا سکتی ہے۔ اسے استعمال کرنے کے لیے کسی سطح پر رکھنے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس میں ٹائپنگ کا انداز بھی بدل دیا گیا ہے کیونکہ اس پر بٹنز موجود نہیں بلکہ ہر لفظ لکھنے کے لیے مختلف تراتیب رکھی گئی ہیں کہ اس پر کسی طرف انگلی پھیریں تو کون سا حرف ٹائپ ہو۔ مکمل طور پر وائرلیس ہونے کی وجہ سے اس کے ذریعے باآسانی اسکرین سے دور بیٹھ کر بھی ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔ اس بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ عام ٹائپنگ کی طرح اس کی ٹائپنگ سیکھنے کے بعد باآسانی تیز رفتاری سے ٹائپ کیا جا سکتا ہے۔ عام صارفین سے لے کر کمپیوٹر گیمنگ کے شوقین افراد تک سبھی کے لیے یہ ڈیوائس یکساں مفید ثابت ہو گی۔

Share this article

Leave a comment