Sunday, 22 September 2024


عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 50 ڈالر ہوگئی

ایمزٹی وی(تجارت)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پہلی بار 50 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ ملک میں بھی یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں خام تیل برینٹ کی قیمت 50 ڈالر 7 سینٹس ہوگئی ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک خام تیل کی قیمت میں 80 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سال 2016 کےآغاز پر خام تیل کی قیمت 13 سال کی کم ترین سطح 28 ڈالر فی بیرل پر دیکھی گئی تھی۔ دوسری جانب یکم جون سے مقامی پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرول 1 روپے 25 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 61 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے تاہم خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ آنے والے مہینوں میں بھی مقامی پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان نہیں ہے۔

Share this article

Leave a comment