Friday, 20 September 2024


فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ کا تجربہ بیان نہیں کرسکتا

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ادا کار سلمان خان نے اپنی فلم ’سلطان‘ کی شوٹنگ کا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فلم کی عکس بندی کے دوران سب سے زیادہ مشکل لنگوٹ پہننے میں ہوئی۔سلمان خان نے بتایا کہ پھر انھوں نے لنگی پہنی اور لوگوں کے قریب جاکر انھیں چلانے سے منع کیا۔فلم میں پہلوان کا کردار کرنے والے سلمان خان نے بتایامجھ سے کہا گیا کہ میں جانگیہ پہن کر شوٹنگ کر سکتا ہوں تب میں نے کہا کہ اصلی پہلوان تو لنگوٹ پہنتے ہیں تو میں بھی لنگوٹ ہی پہنوں گا۔سلمان نے مزید کہامیں لنگوٹ پہن کر سیٹ پر گیا تو دیکھا پانچ ہزار لوگ کھڑے تھے اور مجھے دیکھتے ہی ’بھائی بھائی‘ چلانے لگے تب جاکر مجھے لگا ارے یہ تو گڑ بڑ ہو گئی۔

Share this article

Leave a comment