ایمزٹی وی (لاہور) عمران خان پیسے اکٹھے کرنے کی مشین بن گئے، کہتے ہیں مخالفین نے میرا نام اے ٹی ایم ٹھیک ہی رکھا ہے، کپتان نے یہ بھی بتا دیا کہ کون سیاسی اور کون غیرسیاسی ہوتا ہے، فضل الرحمن پر بھی تنقید کے تیر چلا دیئے۔ شوکت خانم اور نمل کالج کے بعد عمران خان نے پاناما لیکس پر احتجاج کے لئے فنڈ ریزنگ کا اعلان کر دیا۔ کپتان کی جانب سے نمل کالج کی فنڈ ریزنگ تقریب میں نوجوانوں کو سیاست کی طرف آنے کا خوب درس دیا گیا۔
کپتان نے بعض علمائے کرام اور اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی ہدف تنقید بنایا، بولے اسلامی نظریاتی کونسل عدل و انصاف کی بجائے عورتوں پر برس رہی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ ملک کا سربراہ خود کو احتساب کے لئے پیش کرے، جب لوگوں کو پتہ چلے کہ انکا پیسہ آف شور کمیپنوں میں چلا جائے گا تو پھر ٹیکس کیسے اکھٹا ہو گا۔