Wednesday, 25 September 2024


تاجکستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے، خواجہ آصف

ایمز ٹی وی(بزنس)پاکستان انجینئرنگ مصنوعات، سرجیکل آلات سمیت دیگر اشیاء تاجکستان کو برآمد کرنے کا خواہاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار خواجہ اظہار نے پانچویں 2 روزہ جوائنٹ کمیشن (جے سی) تجارتی و تکنیکی اور اقتصادی پاکستان تاجکستان تعاون کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تاجکستان کے وزیر برائے پانی و توانائی عثمان علی عثمان زادہ، وزارت پانی و بجلی کے اعلیٰ حکام، اقتصادی امور ڈویژن کے نمائندوں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ تاجکستان پاکستان سے بہت سی مصنوعات درآمد کر کے فوائد حاصل کرسکتا ہے، پاکستان اپنے برادر اور قریبی دوست ملک تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین جوائنٹ کمیشن کانفرنس سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بھی فروغ حاصل ہوگا، دونوں ممالک کے مابین کاسا 1000 منصوبہ بھی ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، تاجکستان سے 1000 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے پر بھی مذاکرات جاری ہیں۔

Share this article

Leave a comment