Monday, 23 September 2024


پاکستان اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھائے، ایشیائی بینک

ایمز ٹی وی (بزنس) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر وینسئی زیانگ نے کہا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک مستقبل میں پاکستان کے ساتھ اکٹھے مل کر کام کرنے کیلیے واضح روڈ میپ چاہتا ہے پاکستان کی حکومت اگلے 2 سال میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کے مسئلہ پر قابو پاسکتی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم 10ارب امریکی ڈالر مالیت کا بڑا منصوبہ ہے اور ایشیائی ترقیاتی بینک اس منصوبے کیلیے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے جائزہ لے رہا ہے۔ وینسئی زیانگ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ شرح نمو بہت کم ہے اور پاکستان کو اقتصادی شرح نمو 7 فیصد فیصد تک لے جانے کیلیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جبکہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے صرف پاکستان اور چین کو فائدہ نہیں ہوگا۔

Share this article

Leave a comment