Saturday, 21 September 2024


برطانوی پارلیمنٹ کا مقتول رکن جو کوکس کو خراج عقیدت

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) برطانوی پارلیمنٹ نے اپنی رکن جو کوکس کو خراج عقیدت پیش کیا، ارکان اپنے لباس پر سفید گلاب لگا کر ایوان میں داخل ہوئے اور جوکوکس کے لیے تعزیتی کلمات ادا کیے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بھی اپنے لباس پر سفید گلاب لگائے اور جوکوکس کی یاد میں گلدستہ رکھا اور ملک کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھاکہ پورا ملک جوکوکس کے اس بہیمانہ قتل پر اب تک سکتے کے عالم میں ہے، جوکس کی ملک اور ایوان کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں، وہ ایک بہترین اور خوش اخلاق ساتھی تھیں، وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ارکان نے جو کوکس کی خالی نشست پر بھی سرخ اور سفید گلاب رکھے اور تعزیتی کلمات پیش کیے۔ بعدازاں ارکان پارلیمنٹ نے چرچ میں تعزیتی تقریب بھی منعقد کی اور جوکوکس کی خدمات کو سراہنے کے لیے کلمات ادا کیے۔ قبل ازیں ایوان نے مقتول رکن پارلیمنٹ کے سوگ میں سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رکھا اور ان کی یاد میں مختلف مقامات پر لوگوں نے پھول رکھے۔ یاد رہے 16 جون کو لندن کے علاقے برسٹل میں ایک 52سالہ شخص نے برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ جوکوکس پر فائرنگ کی تھی جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا  تھا۔ بعدازاں اسپتال میں دوران علاج جو کوکس چل بسی تھیں۔

Share this article

Leave a comment