Saturday, 21 September 2024


دنیا بھر میں آج یوگا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوگا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ اس دن کی ابتداء گزشتہ سال ہوئی تھی ۔ دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہر سال 21 جون کو عالمی یوگا ڈے منانے کا اعلان کیا گیا ۔ یوگا ، جسمانی ، ذہنی اور روحانی مشق ہے جس کا مقصد جسم کو ذہنی طور پر یکجا کرنا ہے ۔ گزشتہ سال پہلی بار دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے جسمانی فٹنس کے اس دن کو بھرپور طریقے سے منایا ۔ اس دن کو منانے کا مطالبہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ سے کیا تھا ۔ بھارت میں یوگا کی تاریخ چھ ہزار سال پرانی ہے ۔ یوگا پاکستان میں بھی مقبول ہو رہا ہے ۔ یوگا کرنے والے پاکستانی اسے کئی بیماریوں سے نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں ۔ پاکستان ، امریکا ، برطانیہ ، جاپان ، بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج کے دن یوگا کے خصوصی ایونٹ ہونگے۔

Share this article

Leave a comment