Tuesday, 24 September 2024


سگریٹ نوشی سے چُھٹکارا اب ممکن

ایمز ٹی وی(صحت)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی سے چھٹکارا پانے کے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ وہ اس لت سے جان چھڑانے کیلئے کم از کم 30 کوششیں کریں کیونکہ اسی صورت میں ان کی کامیابی یقینی ہو سکتی ہے۔ اس تحقیق کیلئے ایک ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا لیا جو سگریٹ چھوڑنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ محققین نے ایسے افراد کی جانب سے تین برس تک کی جانے والی کوششوں سے متعلق معلومات کا جائزہ لیا۔ اس تحقیق میں شامل افراد ہر چھ ماہ بعد سگریٹ نوشی چھوڑنے کی سنجیدہ کوششوں کی تعداد سے آگاہ کرتے۔ کسی بھی کوشش میں کامیابی کا معیار یہ تھا کہ سگریٹ نوشی سے کم از کم ایک سال کے لیے کنارہ کشی اختیار کر لی جائے۔ تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے میں کامیاب ہونے کے لیے حقیقتا 30 کے قریب کوششیں درکار ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کا مقصد یہ ہے کہ سگریٹ نوشی میں مبتلا افراد کے ذہن میں یہ بات باور ہونی چاہیے کہ متعدد مرتبہ ناکامی کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ سگریٹ نوشی نہیں چھوڑ سکتے

Share this article

Leave a comment