Sunday, 22 September 2024


30 منٹ پرفضا مقام پرگزارنے سے عارضہ قلب کا خطرہ ٹل سکتا ہے

ایمزٹی وی(صحت)تحقیق سے معلوم ہوا ہےکہ کسی پارک یا پرفضا مقام پرجانے، ہائکنگ کرنے اورکسی پارک میں گزارا گیا ایک گھنٹہ بھی ہائی بلڈ پریشر کو روکتا ہے اور ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ کوئی سرسبز و شاداب مقام ہو۔ کوئنزلینڈ یونیورسٹی کے ماہرین ماحولیات کے مطابق ہفتے میں صرف آدھ گھنٹہ کسی پارک میں گزارا جائے تو ڈپریشن کے واقعات میں 7 فیصد اور ہائی بلڈ پریشر میں 9 فیصد کمی واقع ہوسکتی ہے۔ ماہرین کی تحقیق میں لوگوں کے پرفضا مقام پر جانے کے دورانیے، وہاں گزارے گئے وقت اور خود اس مقام کے بارے میں ڈیٹا حاصل کیا گیا یعنی وہاں سبزے کی مقدارکا جائزہ لیا گیا۔ اس میں درمیانے اورشدید درجے کی ڈپریشن اورلوگوں کا بلڈ پریشرنوٹ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ پرفضا مقام پر لوگوں کی جانب سے واک اور دیگر جسمانی ورزش کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ اگر ہفتے میں کسی سبزے والی جگہ پر 90 منٹ واک کی جائے تو اس سے دماغی سرکٹ میں مثبت تبدیلی واقع ہوتی ہے جس سے منفی خیالات اور ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے۔

Share this article

Leave a comment