Monday, 23 September 2024


مسجد الحرام میں بھگدڑ،18 معتمرین زخمی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ہر سال دنیا بھر سے مسلمانوں کی بڑی تعداد رمضان المبارک کے دوران عمرے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچتی ہے، خاص طور پر رمضان کے آخری عشرے میں ہزاروں مسلمان عمرے کے لیے آتے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کی مقدس میں رات میں عبادت کے لیے نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد الحرام میں موجود تھی کہ اس دوران وہاں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے جن میں عمرہ معتمرین شامل ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی اور تمام کی خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال حج کے موقع پرمنٰی میں بھگدڑ مچنے سے 700 سے زائد عازمین جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ سال ہی مسجد الحرام کے صحن میں کرین گرنے سے 100 سے زائد عازمین حج  جاں بحق اور 200 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے

Share this article

Leave a comment