Sunday, 22 September 2024


روسی صدر نےبرطانیہ کےساتھ بہتر تعلقات کاعندیہ دےدیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم تھریسامےکےساتھ دوطرفہ تعلقات،اوربین الاقوامی امور پربات چیت کی خواہش کااظہارکردیا. تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےنومنتخب برطانوی وزیراعظم تھریسامےکیساتھ دوطرفہ تعلقات،اوربین الاقوامی امور پربات چیت کی خواہشات کااظہارکردیا. کریملن سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیاہےکہ ولادیمیرپیوٹن نے مختلف شعبوں میں روس اوربرطانیہ کےباہمی تعاون پر زور دیا،ان کا کہناتھاکہ بہتر تعلقات دونوں ملکوں کےمفاد میں ہے. روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےڈیوڈ کیمرون کی خدمات کےاعتراف میں کہا کہ انہیں امید ہےڈیوڈ کیمرون کا وسیع تجربہ مستقبل میں برطانیہ اور بین الاقوامی برادری کےکام آئے گا.

Share this article

Leave a comment