Sunday, 10 November 2024

دبئی:پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی فروخت میں مانگ اضافے کے پیش نظر ٹکٹنگ پلیٹ فارم نے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی خریداری کی پالیسی ترتیب دے دی ۔

ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کے ٹکٹ کے ساتھ 2 دیگر میچز کی ٹکٹ خریدنے کی شرط عائد کردی گئی۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے ایشیاکپ کیلئے پاکستان اور بھارت ٹیمیں 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس سے قبل میچ کے پہلے مرحلے کے ٹکٹس محض 3 گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے کے ٹکٹس کی فروخت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

منتظمین نے روایتی حریف کے میچ کے مہنگے ٹکٹس پلاٹینم کیٹیگری میں رکھے ہیں جبکہ روایتی حریفوں کے درمیان میچ کے ساتھ کسی دوسرے 2 میچز کی بھی ٹکٹ خریدنا ہوں گی۔ٹکٹس کے حصول کیلئے شائقین کرکٹ کو آن لائن قطار میں لگانا ہوگی۔

 

آسٹریلیا نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، آسٹریلیا نے پانچویں بار ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے جس کے جواب میں پوری بھارتی ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی جب کہ بھارت ویمن ٹیم کی 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکیں، آسٹریلیا کی جانب سے میگن اسکٹ نے 4 اورجیس جونیسن کی 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب پاکستانی امپائر احسن رضا نے پہلی بار ویمن ورلڈکپ کے فائنل میں امپائرنگ کرکے ریکارڈ قائم کیا۔

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد تاج محل سمیت تمام تاریخی مقامات کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 
بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ کے میئر نوین جین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائرس کی صورتحال پر قابو پانے تک تاج محل سمیت بھارت کے تمام تر تاریخی مقامات کو بند رکھا جائے۔
 
نوین جین نے کہا کہ ’آگرہ میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح آتے ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں‘۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ تاج محل سمیت تمام تر تاریخی مقامات کو فوری طور پر بند کردیں‘۔
 
بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ
 
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور وہاں تعداد 31 تک جا پہنچی ہے۔
 
بھارتی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو عوامی اجتماعات سے گریز کرنے اور پہلے سے طے شدہ بڑے پروگرام ملتوی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 
بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے مقبول ترین انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز 2020 کی تین روزہ تقریب منسوخ کردی گئی ہے۔
 
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی برسلز کا دورہ ملتوی کردیا ہے جہاں انہیں انڈیا یورپ سمٹ میں شرکت کرنا تھی۔
 
دوسری جانب وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے نئی دہلی میں پرائمری اسکولوں میں 31 مارچ تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت دہلی کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز بند رہیں گے۔
 
واضح رہےکہ دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 58 ہزار تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں۔

ھارتی راجدھانی میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں، مسلم کش فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد چھیالیس ہو گئی جبکہ گزشتہ روز بھی نئی دہلی میں نالے سے 4 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے نالے پھینک دیا گیا تھا۔امریکا میں مقیم پاکستانی و بھارتی مسلمانوں کی جانب سے نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں دیگر مذاہب کے افراد نے بھی شرکت کی۔


نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کی ورلڈ نمبر ون ٹیم بھارت کو دو میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دیدی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے پہلی اننگز میں چتیشور پجارا اور ہنوما وہاڑی کی نصف سنچریوں کی بدولت 242 رنز اسکور کیے۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 235 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں بھارت کو پہلی اننگز میں 7 رنز کی سبقت ملی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں بھی بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں بھارت کو وائٹ واش کر کے آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی دو درجے ترقی کے بعد کیویز تیسرے نمبر پر آگئے۔

پوچس فسٹروم: آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
 
جنوبی افریقا کے شہر پوچس فسٹروم میں کھیلے جارہے اس اہم ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہیں۔
 
پاکستانی کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اسکور بورڈ پر بڑا اسکور کرکے میچ جیتیں۔
 
قومی کپتان نےبتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہی ٹیم کھلا رہے ہیں جو افغانستان کے خلاف کھیلی تھی۔ جب کہ بھارتی کپتان پریم گرج ہم بولنگ کرنے پر خوش ہیں۔
 
انڈر 19 کرکٹ کے ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلوں میں پاکستان کو 5 میچوں میں فتح ہوئی جب کہ بھارت 4 مرتبہ جیتا۔

ایل او سی کے دیوا سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں جن میں متعدد بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر وقفے وقفے سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے،

دیوا سیکٹر پر کی گئی اس فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے اور بھارتی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا ہے جس میں بھارت کی کئی چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں اور متعدد بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ جوابی کارروائی دیوا سیکٹر پر کی گئی، وادی نیلم اور کیرن میں فائرنگ کا بڑا تبادلہ نہیں ہوا، اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی کیرن اور وادی نیلم سے متعلق رپورٹس غلط ہیں۔

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خوشونت سنگھ نے بھارت میں متعصبانہ بالا دستی کی پیش گوئی کی تھی، پیشگوئی میں متعصبانہ بالا دستی کے نظریے کے ساتھ بھارت کی سمت بتائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بھارتی دانشور خوشونت سنگھ کا آرٹیکل شیئر کر دیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خوشونت سنگھ نے بھارت میں متعصبانہ بالا دستی کی پیش گوئی کی تھی، پیشگوئی میں متعصبانہ بالا دستی کے نظریے کے ساتھ بھارت کی سمت بتائی گئی۔

اس سے قبل ایک موقع پر وزیر اعظم نے کہا تھا کہ بھارت مودی کی قیادت میں ہندو بالا دستی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کا غیر قانونی الحاق اور محاصرہ کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ مودی سرکار نے آسام کے 2 ملین مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیا اور اب مودی سرکار نے شہریت کا ترمیمی بل منظور کرلیا۔ بھارت میں مسلمان غیر مسلم ہجوم کا نشانہ بھی بن رہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کو سمجھنا چاہیئے نازی جرمنی میں نسل کشی کا ایجنڈا جنگ عظیم دوئم کا سبب بنا، مودی کا بھی ہندو بالا دستی کا ایجنڈا ہے، پاکستان کو دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ اس سب کا نتیجہ خون خرابہ اور طویل مدت اثرات کی شکل میں ہوگا۔

لوگ  گھروں میں بند رہنے پہ مجبور  - اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت      چھوٹے چھوٹے بچے کھانے پینے کی اشیاءکے لیے بے حال

تازہ ترین اطلاعات  کے مطابق بھارت کی طرف سے  کشمیر میں جاری  مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 135 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان ، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہےاور حالات تاحال کشیدہ ہیں۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے اور بھارتی غاصب فورسز کی جانب سے مظالم کی شدت میں مزید اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔

واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے

 

 

 نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت میں اسکول کے بچوں کے لیے ’ دوپہر کے سرکاری کھانے‘ میں سے ایک مردہ چوہا ملا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر کے جنتا انٹر اسکول میں ’مڈ ڈے میل‘ میں دال چاول پیش کیا گیا تھا تاہم ایک طالب علم کے کھانے میں چوہے کا مردہ بچہ پایا گیا جس کے بعد اسکول کے 8 طلبا اور 4 استاد کی طبیعت غیر ہوگئی جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ضلعی پولیس نے سرکاری اسکولوں میں کھانا فراہم کرنے والے غیر سرکاری ادارے جن کلیان سمیتی کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، ضلعی مجسٹریٹ امیت کمار سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک بچے کے کھانے میں مردہ چوہا ملا ہے تاہم وہ کھانا کسی نے نہیں کھایا تھا۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھانے کے ٹفن میں ایک مردہ چوہے کو دیکھ کر بچوں کو قے آنا شروع ہوگئی اور 8 بچوں کی حالت غیر ہوگئی، تاہم سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی سرکاری کی جانب سے فراہم کیے گئے بچوں کے کھانے میں 70 فیصد پانی ملا دودھ دیا گیا تھا جس پر ایک ٹیچر کو معطل کردیا گیا تھا، اسی طرح سیتا پور ضلع میں دال کے بجائے ہلدی اور پانی کے محلول دیئے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

Page 1 of 52